مزید خبریں

ـ4قومی کھلاڑی مختلف سطح پر کھیلنے والے مقابلوں کیلیے منتخب

پشاور(مسرت اللہ جان) خیبرپختونخوا کے چار باصلاحیت بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو آئندہ ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جو اس کھیل میں صوبے کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوںکو ظاہر کررہے ہیں.ان میں خیبرپختونخوا نے پاکستان کی انڈر 15 اور انڈر 17 دونوں ٹیموں میں چار کھلاڑی شامل کیے ہیں۔منتخب ہونیوالے ان میں عبدالحسیب خان اور محمد عیان انڈر 15 کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ قاری محمد عمر اور فہد احمد انڈر 17 ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔اس طرح سائوتھ ایشیا چمپئن شپ میں حصہ لینے والی ٹیمیں اسلام آباد میںہونے والی بیڈمنٹن چمپئن شپ کا حصہ ہونگے۔