مزید خبریں

The Quest

The Questاسلامی جمعیت طالبات کی جانب سے منعقد کی گئی سال بھر کی سب سے بڑی دعوتی سرگرمی ہے یہ وہ سرگرمی ہے جس کا مقصد پاکستان بھر میں ان طالبات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے جو اپنی زندگی میں اسلام اور پاکستان کے لیے کچھ کرنے کی خواہاں ہیں اور اس جستجو میں سرگرداں ہیں کہ ان کی زندگی کا مقصد کیا ہے اور وہ کس طرح ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیںThe Quest۔

جستجو ایک کا سفر ہے،مقصد زندگی کی جستجو ،خود شناسی اور خدا شناسی کی جستجو اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے اور زندگی میں اپنے مقام اور دائرے کی جستجو اپنی مسلم اقدار و روایات اپنی انفرادیت، پہچان اور شناخت کی جستجو کا نام ہے۔ جستجو کے اس سفر میں اسلامی جمعیت طالبات پاکستان،پاکستان بھر کی طالبات کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ ” کر اپنی رات کو داغ جگر سے نورانی” یہ پیغام اقبال رحہ نے مسلم نوجوانوں کو دیا ہے۔آج باطل قوتوں کا سب سے موثر اور کار آمد ہتھیار یہی ہے کہ مسلمان نوجوانوں کے دلوں میں اسلام کے حوالے سے احساس کمتری پیدا کیا جائے۔مسلمان نوجوانوں کو ایک ایسے تعلیمی نظام میں قید رکھا جائے جس کی کوکھ سے غلامانہ ذہنیتیں جنم لیں۔ایسے نوجوان پیدا ہوں جو اپنے مقصد زندگی سے ناآشنا ہوں نہ کسی اعلیٰ مقاصد کے لیے جینے کا حوصلہ رکھتے ہوں اور نہ ہی کسی مقصد کو حاصل کرنے کی خاطر خواہ ہمت اپنے اندر پاتے ہوں۔تعلیم حاصل کرنے کا مقصد فقط پروفیشن اور کیرئیر تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔

اس وقت امت مسلمہ کو سب سے زیادہ نوجوانوں کی فکر،سوچ اور عملی کردار بنانے کی ضرورت ہے۔وہ نوجوان جن کے عزائم بلند ہوں،جن کی نگاہیں آسمان کی رفعتوں کی جانب ہوں،جو اپنے مقصد حیات سے آشنا ہوں اور اپنے رب کی رضا کے راستوں پر چلتے ہوئے جنت کے طلبگار ہوں۔آج اگر تمام مسلم نوجوان اس بات کا عزم باندھ لیں کہ وہ اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں اسلام کو نافذ کر لیں تو وہ دن دور نہیں جب ہم اللّٰہ کے اس وعدے کو سچ ثابت ہوتا دیکھیں گے کہ “یہ لوگ اپنے منہ کی پھونکوں سے اللّٰہ کے نور کو بجھانا چاہتے ہیں اور اللّٰہ کا فیصلہ یہ ہے کہ وہ اپنے نور کو پھیلا کر رہے گا خواہ کافروں کو یہ کتنا ہی ناگوار ہو۔