مزید خبریں

رب مہرباں کی جستجو میں

رب مہرباں کی جستجومیں
ہو کوئی ساتھی، ہو کوئی رہبر
تمھارے رستے کےسارے پتھر
اٹھا کے رکھ دے وہ اک جگہ پر

رب مہرباں کی جستجو میں
ہو کوئی ساتھی،ہو کوئی رہبر
تمہارے دل میں چراغ رکھ دے
تمہارے رستے گلاب کر دے
تمہاری موجوں میں ہو تلاطم
تمہاری سوچوں کو ایک جلا دے

رب مہرباں کی جستجو میں
ہو کوئی ساتھی ، ہوکوئی رہبر
جو ظاہری بھی سنوارتا ہو
جو باطنی بھی اجالتا ہو
کمال درجے کی فکر دے کر
عجیب راستوں پہ ڈالتا ہو
وہ جستجو کو ابھارتاہو

یہ میری جمعیت کا قافلہ ہے
یہ قافلہ بے درا رواں ہے”