مزید خبریں

Jamaat e islami

گوادر : حق دو تحریک بلوچستان نے این اے 259 کے نتائج مسترد کردیئے

گوادر (نمائندہ جسارت) حق دو تحریک بلوچستان نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 259 کے نتائج کو مسترد کر دیا۔ نتائج کے خلاف عدالت جانے کا کے ساتھ ساتھ احتجاج بھی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حفیظ کیازئی سمیت دیگر ذمہ داران نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں حق دو تحریک بلوچستان کے چیئرمین حسین واڈیلہ کامیاب ہوئے، لیکن حق دو تحریک بلوچستان کے نشست کے نتائج کو راتوں رات تبدیل کرکے غیر مقامی اور غیرملکی شہری کو نشست دے کر ضلع گوادر اور کیچ کے ہزاروں ووٹروں کے حق رائے دہی پر ڈاکا زنی کی گئی جس کی حق دو تحریک بلوچستان پرزور مذمت کرتی ہے۔ ڈاکا زنی پر عوام نے گزشتہ دنوں سخت احتجاج کرکے اپنے ردعمل کا اظہار کرکے سرکاری مشینری کو واضح پیغام دیا کہ ہم اپنے مینڈیٹ کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں، حالیہ انتخابات میں جس طرح اپنے من پسند اُمیدواروں کو منتخب کرایا گیا اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ 24 سال سے شورش زدہ ہے، ایسے لوگوں کو نشستیں دینے سے عوام کا اعتبار اُٹھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حق دو تحریک بلوچستان ڈاکا زنی پر ہر گز خاموش نہیں رہے گا اور مکران بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ این اے 259 کے نتائج کو تبدیل کرنے کے خلاف ہم سیاسی اور قانونی جدوجہد کریں گے اور اس سیاسی جماعت کے ساتھ مشترکہ جدوجہد کے لیے تیار ہیں جہاں ان کے ساتھ دھاندلی کی گئی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن اور سرکاری مشینری سے مطالبہ کیا کہ این اے 259 کیچ کم گوادر کی نشست پر دوبارہ پولنگ کی جائے، بصورت دیگر حق دو تحریک مکران بھر میں اہم شاہراہوں اور مقامات پر احتجاج کریں گے۔ اس موقع پر ضلعی چیئرمین بشیر ہوت، تحصیل چیئرمین اکرم فدا، بابر شہزاد، حاجی انور دشتی سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔