مزید خبریں

Jamaat e islami

مودی کل یواے ای میں پہلے مندر کا افتتاح کرینگے

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کل منگل سے شروع ہونے والے 2روزہ سرکاری دورے کے دوران متحدہ عرب امارات میں پہلے مندر کا افتتاح کریں گے۔عرب میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے گزشتہ 8 ماہ کے دوران تیسرے اور 2015 ء کے بعد سے ساتویں سرکاری دورے پر منگل کو ابوظہبی پہنچیں گے۔اس دو روزہ دورے میں بھارتی وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور نائب صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے اور ابوظہبی میں مشرق وسطیٰ کے پہلے مندر کا افتتاح کریں گے۔اس مندر کی تعمیر کا فیصلہ بھارتی وزیراعظم کے متحدہ عرب امارات کے 2015 کو کیے گئے دورے میں کیا گیا تھا۔ مندر کے لیے 13.5 ایکڑ (55 ہزار مربع میٹر) زمین اْس وقت کے ولی عہد اور موجودہ صدر محمد بن زید النہیان نے بطور تحفہ فراہم کی تھی۔