مزید خبریں

Jamaat e islami

میکسویل کی طوفانی سنچری، آسٹریلیا نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت لیا

ایڈیلیڈ (اسپورٹس ڈیسک):گلین میکسویل کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 34 رنز سے ہرا کر3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 242 رنز کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی ، میکسویل نے 55 گیندوں پر 120 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔ اتوار کے روز ایڈیلیڈ ، اوول میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے ، گلین میکسویل نے 55 گیندوں پر 8 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 120 رنز بنائے ، دیگر بلے بازوں میں ٹم ڈیوڈ 31 ، مچل مارش 29 اور ڈیوڈ وارنر 22 رنز بنا کر نمایاں رہے ، جیسن ہولڈر نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بناسکی، رومن پائول نے 63 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ، مارکس اسٹوئنز نے 3 جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور ا سپینسر جونسن نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں ، گلین میکسویل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔