مزید خبریں

Jamaat e islami

امریکا : ایک ماہ میں چھٹا بھارتی شہری قتل

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ایک ماہ کے دوران چھٹا بھارتی شہری پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن اسٹریٹ پر 41 سالہ وویک تنیجا کو نامعلوم شخص نے زمین پر پٹخا اور اْس کا سر فٹ پاتھ پر دے مارا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔پولیس نے ملزم کی سی سی ٹی وی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ گرفتاری میں مدد دینے والے کو 25 ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔ گرفتاری کے لیے چھاپا مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ بھارتی حکومت نے ان معاملات پر امریکی وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے تحقیقات پر زور دیا اور ذمے داروں کا تعین کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں ایک ماہ کے دوران 6 بھارتی شہری ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 5 طالب علم تھے ،جو مختلف دنوں اور مقامات پر پْراسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے۔اس سے قبل 2فروری کو امریکی ریاست اوہائیو کے لِنڈر اسکول آف بزنس میں زیر تعلیم بھارتی طالب علم 19 سالہ شریاس ریڈی بینیگر کی موت ہوئی تھی،جس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ نیویارک پولیس نے بتایا کہ مقتول کے والدین بھارتی شہر حیدرآباد میں مقیم ہیں۔ واقعے میں نسل پرستی یا نفرت انگیزی کے شواہد نہیں ملے۔ اس سے ایک ہفتہ قبل پرڈیو یونیورسٹی کا بھارتی طالب علم انیل اچاریہ مردہ پایا گیا تھا۔ طالب علم کی والدہ نے اپنے بیٹے کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی تھی ،جس کے بعد یونیورسٹی کیمپس سے لاش ملی۔اسی طرح ایک اور واقعے میں ہریانہ کے رہنے والے وویک سینی کو امریکی ریاست جارجیا میں 16 جنوری کو ایک بے گھر شخص نے ہتھوڑے مار مار کر ہلاک کر دیا تھا۔