مزید خبریں

Jamaat e islami

پاکستان سے کاروباری تعلقات چاہتے ہیں، سفیرِکرغزستان

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) کرغزستان کے سفیر اولان بیک توتوئیف نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کئے ہوئے ہے اور باہمی طور پر فائدہ مند نتائج حاصل کرنے کے لیے پائیدار کاروباری تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔انخیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے دورے کے موقع پر کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک باہمی تجارتی تعلقات کو مزید بہتر کرنے پر توجہ دیں کیونکہ وہ کئی شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی بہتر صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک تجارتی وفد کرغزستان کا دورہ کر کے وہاں کے نجی شعبے کے ساتھ جوائنٹ وینچرز اور بزنس پارٹنرشپ قائم کرنے کے مواقع تلاش کرے۔انہوں نے کہا کہ کرغزستان پاکستان سے ادویات، کھیلوں کا سامان اور کچھ دیگر مصنوعات درآمد جبکہ پاکستان کو خشک میوہ جات اور زرعی مصنوعات برآمد کر رہا ہے، دونوں ممالک مزید اشیا میں ایک دوسرے کے ساتھ کاروبار کرنے کی کوشش کریں ۔