مزید خبریں

شمس الرحمن سواتی کے کاغذات نامزدگی منظور

ممتاز مزدور رہنما اور قومی مزدور لیڈر، صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان، شمس الرحمن سواتی کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے۔ وہ اپنے تجویز کنندہ وحید حیدرشاہ اور تائید کنندہ ملک فرخ اقبال اعوان کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر ٹیکسلا ضلع راولپنڈی حلقہ 54 کے سامنے پیش ہوئے۔ کاغذات نامزدگی کی چھان بین کے بعد کاغذات درست قرار دیے گئے۔اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل وحید حیدرشاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ حلقہ مزدوروں کا حلقہ ہے۔ہم جماعت اسلامی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایک حقیقی مزدور نمائندے کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا۔ شمس الرحمن سواتی گزشتہ کئی دہائیوں سے حلقہ کی عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف ہیں۔ ان کی کوششوں سے ہی ہیوی مکینکل کمپلیکس نجکاری سے بچا اور ایک قومی حساس ادارے کے سپرد ہوا۔ آپ نے اپنی ٹریڈ یونین کے دور میں سینکڑوں مزدوروں کے بچوں کو ورکرز ویلفیئر بورڈ کی معاونت سے اعلیٰ تعلیم دلوائی۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے کورونا کی مصیبت کے دوران حلقے میں کروڑوں روپے کا راشن تقسیم کیا۔مزدور طبقہ میں حفاظتی اشیاء بانٹی۔ آج بھی سیکڑوں مستحق طلباء وطالبات کے تعلیمی اخراجات کا ذمہ اٹھائے ہوئے ہیں۔سیلاب کی تباہ کاریوں میں بھی متاثرہ علاقوں میں مثالی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔علاقے میں ہمیشہ منشیات فروشوں کے خلاف اپنا جہاد جاری رکھا ہے۔ اسی طرح نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے پلیٹ فارم پر 4سو رجسٹرڈ ٹریڈ یونینز کو جمع کیا اور ان کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ انشاء اللہ
علاقے میں موجود لاکھوں محنت کش اپنے ووٹ کی طاقت سے شمس الرحمن سواتی کو قومی اسمبلی میں بھیجیں گے۔ جہاں جاکر وہ مزدور طبقہ کی درست طریقہ سے بھرپور نمائندگی کر سکیں گے۔ شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ میں ایک مزدور ہوں میرے الیکشن اخراجات بھی آپ لوگوں نے
جمع کرنے ہیں۔ میں تمام مزدور تنظیموں ،تاجر تنظیموں اور ٹیکسلا/ واہ کینٹ کے شہریوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنی محبتوں سے نوازا۔