مزید خبریں

بلوچستان کے تاجروں کا شوگر پرمٹ ختم کرنے کا مطالبہ

 

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے تاجروں نے نگراں وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی سے ملاقات میں شوگر پرمٹ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنگراں وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی سے انجمن تاجران کے صدر رحیم آغا کی قیادت میں شوگر ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ شوگر پرمٹ غیر متعلقہ افراد کو دیے جا رہے ہیں، چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بھی یہی ہے ، چینی پرمٹ کو خیبرپختونخوا کی طرز پر ختم کیا جائے، نگراں صوبائی حکومت تعاون کرے، پورے پاکستان سے چینی کم نرخ پر فروخت کریں گے، چینی کے نرخ 190سے 130پر آ جائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نگراں حکومت چینی کی صنعت کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے، حکومت کا مقصد کاروباری برادری کو سہولتیں فراہم کرنا ہے، مسائل جلد حل کرنے میں سنجیدہ ہیں، پائیدار ترقی اور نمو کے حصول کے لیے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور تاجر برادری کو سہولیات دینے میں پر عزم ہیں۔