مزید خبریں

منظور پشتین کا مزید جسمانی ریمانڈ مسترد، جیل بھیجنے کا حکم

اسلام آباد (اے پی پی) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے تھانہ ترنول کے مقدمات میں جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر منظور پشتین کو جوڈیشل کر دیا۔ جمعرات کے روز سماعت کے دوران منظور پشتین کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکیوٹر کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ سوشل میڈیا پاسورڈ اور موبائل ریکور کرنے ہیں۔ عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے منظور پشتین کو دونوں کیسز میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم سنا دیا۔