مزید خبریں

Jamaat e islami

حیدرآباد: سٹی پولیس نے 4مین پوری سپلائر گرفتارکرلیے، مقدمہ درج

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مین پوری سپلائر 4ملزمان کو گرفتار کرلیا، کرکٹ کھیلنے کیلیے آنے والوںکو مسلح ملزمان نے لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے سینٹ میری اسکول کے قریب سے مین پوری سپلائرز گروہ کے4کارندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت ربنواز چھوٹو، عامر شیخ، شہزاد علی درس اور علی رضا قریشی کے ناموں سے ہوئی ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ہم مین پوری تیار کرکے مختلف علاقوں میں سپلائی اور فروخت کرتے ہیںگرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 عدد کٹوں میں تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی۔علاوہ ازیںراہوکی تھانہ کی حدود میں موٹر سائیکلوں پر سوار 6مسلح افراد نے کرکٹ کھیلنے آنے والوں کو لوٹ لیا موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر کھیلنے کے آنے والے نوجوانوں اقدس‘ احسن علی اور حذیفہ ودیگر سے 4 موبائل فون اور 8ہزار روپے نقد ی لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔