مزید خبریں

Jamaat e islami

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

اسلام آباد(آن لائن) غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز 2ہزار771افغان شہریوں کی واپسی ہوئی۔ واپس جانے والوں میں 863 مرد، 722 خواتین اور 1186 بچے شامل ہیں۔ جس کے بعد کل تعداد 4لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔ گزشتہ روز واپس 2ہزار 771 افغان شہریوں کی واپسی ہوئی، جن میں 863 مرد، 722 خواتین اور 1186 بچے شامل ہیں۔ 113 گاڑیوں میں 287 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔ پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4لاکھ 7ہزار 680 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔