مزید خبریں

Jamaat e islami

جعلی سیلز ٹیکس کا کروڑوں کا فراڈ پکڑلیا،ایف بی آر

کراچی(کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو، اسلام آباد سے ایک مصدقہ اطلاع پر ایف بی آرنے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کراچی میں جعلی سیلز ٹیکس کا کروڑوں کا فراڈ پکڑلیا۔ریجنل ٹیکس آفس ان لینڈ ریونیوزون ٹو کے مطابق رئیس انٹرپرائزز، سعید آباد، بلدیہ ٹائو ن، کراچی ویسٹ، کراچی ٹیکس فراڈ میں ملوث ہونے پر کاروائی کی گئی۔ایف بی آرکا کہنا ہے کہ رئیس انٹرپرائز نامی کمپنی کا مالک رئیس جعلی فلائنگ انوائس اور مشکوک لین دین میں ملوث پایا گیا۔ ملزم رئیس 2022 سے ایف بی آر میں درآمد کنندہ/برآمد کنندہ کے طور پر رجسٹرڈ ہے ۔اپریل 2022 کی سیلز ٹیکس ریٹرن میں رئیس نامی ملزم سامان کی خرید و فروخت کے بغیر جعلی اور فلائنگ انوائسز کی رسید جاری کرکے ٹیکس فراڈ کیا۔ملزم نے 80کروڑ 95لاکھ روپے سے زائد کی ڈمی گھریلو خریداری میں 13کروڑ 76لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس فراڈ کیا۔ میٹروول سائٹ ،ڈو وائڈ ٹریڈرز کے محمد عمار پروپرائٹر علامہ اقبال ٹائو ن، لاہور محمد عمار شادمان ٹائون لاہورنے خریداری کی جعلی رسیدیں استعمال کی گئی جبکہ سپلائرز اور خریدوروں نے سیلز ٹیکس فراڈ کے لیے ٹیکس رجسٹریشن حاصل کیں۔ایف بی آر کے مطابق رئیس انٹرپرائزز کے رئیس ،سلمان احمد پروپرائٹر ایس این بی کراچی اور ایم این کیمیکل کارپوریشن کی شمائلہ نامی خاتون جعلی کاروبار چلانے میں ملوث ہیں۔