مزید خبریں

Jamaat e islami

صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے کوششیں کرنا ہونگی،فیصل آباد چیمبر

فیصل آباد(کامرس ڈیسک)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی ترقی کا تمام تر انحصار چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں پرہے لہٰذامعاشی ترقی کیلئے کاروباری طبقہ کو خصوصی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے سمیت پنجاب میں صنعت و تجارت کے فروغ کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے بزنس کمیونٹی، صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں و اسٹیک ہولڈرز کو مربوط و منظم کوششیں کرنا ہونگی۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی ترقی کا تمام تر انحصار چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں پرہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دودھ پیدا کرنے والے ملکوں میں چوتھانمبر ہے اسی طرح پاکستان نہ صرف پھلوں کی پیداوارمیں خودکفیل ہے جبکہ ان کا ایک بڑا حصہ ضائع بھی ہو جاتا ے۔مزید برآں پاکستان سے حلال گوشت کی برآمدات کے بعد وسیع امکانات موجود ہیں مگر ابھی تک ہم ان شعبوں کو جدید سائنسی خطوط پر ترقی ہی نہیں دے سکے جس کی وجہ سے ان شعبوں میں عالمی سطح پر پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈیری، ہارٹیکلچر اور لائیو سٹاک کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے مگر ان اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو “ٹرن کی” یا روڈ میپ ہی میسر نہیں۔