مزید خبریں

Jamaat e islami

ماسٹر کارڈ اور نیم ایمبیڈڈ فائنانس کی سنگ بنیاد ڈالنے کاعزم

کراچی (کامرس رپورٹر)نیم، جو پاکستان کا پہلا ایمبیڈڈ فائنانس پلیٹ فارم ہے، اپنی سرگرمیوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے ماسٹرکارڈ کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے۔ ماسٹر کارڈ، ایک عالمی فنانس اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو عالمی سطح پرمالی شعبے میں اپنا کام سرانجام دے رہی ہے۔ اس شراکت سے ایک بات واضح ہوتی ہے، کے پاکستان میں ایمبیڈڈ فنانس پلیٹ فارم کی سنگ بنیاد رکھنے کا پہلا قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ استریٹیجک ملٹی سالہ تعاون پاکستان کی غیر مخدوم کمیونٹیز کے لیے مالی بہتری کو ممکن بنائے گا۔ ایمبیڈڈ فائنانس عالمی سطح پر ہر شوبے کے کمپنیوں کے لیے ایک فائدہ مند پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے کیوں کے یہ ان کمپنیوں کو ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس (API)کے ذریعے اپنے مالیاتی نظام کو باآسانی ہینڈل کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔امبیڈڈ فائنانس کے ذریعے کمپنیاں پیمنٹس، قرضہ جات اور انشورنس جیسی مالی سہولیات کو اپنے پروڈکٹس میں API کے ذریعے شامل کر سکیں گی۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ کمپنیوں کو ان چیزوں کے لئیکسی قسم کی کوئی ٹیکنالوجی خود بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔