مزید خبریں

Jamaat e islami

تائیکوانڈو کے فروغ کیلیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں‘ صبا شمیم جدون

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (ویمن ونگ) کی صدر صبا شمیم جدون نے کہا ہے کہ ملک میں تائیکوانڈو کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ فیڈریش ملک میں تائیکوانڈو کے ٹیلنٹ کو بروئے کار لاتے کے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچائو کے لئے کھیلوں کے میدان آباد کرنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیل ہمیں امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور کھلاڑی امن کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں۔