مزید خبریں

Jamaat e islami

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈائنیٹک کیو لفبراسے معاہدہ

لاہور ( جسارت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائنیٹک کیو کے ساتھ گزشتہ روز روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ کھلاڑیوں کی کارکردگی بلند کرنے کے ضمن میں ایک اہم قدم ہے۔ڈائنیٹک کیو اس معاہدے کے تحت کوچنگ ایجوکیشن کورسز بھی پیش کرے گا ۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک ندیم خان اور سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک جنید ضیاء نے شرکت کی۔ڈائنیٹک کیو کی نمائندگی سی ای او مکی کلارک، نے کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ وہ ڈائنیٹک کیو کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہیں کیونکہ یہ پاکستان کرکٹ کو مزید اوپر لانے کے ضمن میں ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس اشتراک سے ہمارے کھلاڑیوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی ۔