مزید خبریں

Jamaat e islami

مسلم لیگ ن کے تحت مختلف اسکولوں کے درمیان اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

لاڑکانہ ( جسارت نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ احمد بخش کورائی کے تعاون سے مسلم لیگ اسپورٹس فیسٹول میں کھیلوں کے زبردست مقابلے کروائے گئے۔لاڑکانہ شہر کے مہران پبلک اسکول میروخان چوک فیصل کالونی نیوجنریشن اسکول سسٹم اور دامرا سند ایجوکیشن فائونڈیشن پبلک اسکول میں اسکول کے بچوں اور بچیوں کے درمیان مختلف قسم کے کھیل کے مقابلے منعقد ہوئے۔ لاڑکانہ شہر کے دامراھم اسکول میں ریسلنگ گیم ، ٹگ آف وار گیم، چیئر فائٹ گیم ، ووشو گیم میں فائٹ کے زبردست مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ( ن ) کے سربراہ احمد بخش کورائی اسپورٹس ٹیچر مقبول احمد سومرو نے پروگرام میں آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔