مزید خبریں

Jamaat e islami

کے ٹی پی ایل سیزن 3:گلشن گوہر کی مسلسل دوسری کامیابی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن گوہر اور نارتھ نوابز نے کراچی ٹیپ بال پریمئر لیگ سیزن 3 کے تیسرے روز اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی۔ ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب معین خان اکیڈمی پر میگا ایونٹ میں کھیلے گئے میچوں میں جوہر جوانز اور کراچی نائیٹس کو شکست ہو گئی، ارشاد آفریدی اور تیمور مرزا مین آف دی میچ قرار دئیے گئے۔کے ٹی پی ایل سیزن 3 کے تیسرے روز مزید 2 میچز کھیلے گئے، پہلے میچ میں نارتھ نوابز نے 36 رنز سے فتح سمیٹی، 2،2 اننگز پر مشتمل پہلے میچ میں نارتھ نوابز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 88 رنز اسکور کئے۔ حافظ پولا نے 28 اور اے بی پارو نے 21 رنز بنائے۔ جواب میں جوہر جوانز نے شاہ رضا کے 15 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے بنائے گئے 50 اور باسط لیفٹی کے 5 چھکوں کی مدد سے بنائے گئے 40 رنز کی بدولت 109 رنز بناکر 21 رنز کی سبقت حاصل کی، ارشاد آفریدی نے 3 وکٹیں لئے۔ دوسری اننگز میں نارتھ نوابز نے91 رنز بنائے اور 70 رنز کی برتری پائی۔ اے بی پارو 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ 71 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جوہر جوانز 9 وکٹوں کے نقصان پر 34 رنز بنا سکی۔سید ناصر 10رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔