مزید خبریں

Jamaat e islami

گیس کے ٹیرف پر صنعتکاروں کے خدشات دور کرے،زبیر طفیل

کراچی(کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی کے صدر زبیرطفیل نے کہا ہے کہ حکومت گیس کے ٹیرف کے حوالے سے صنعتکاروں کے خدشات اور مسائل سن کر انہیں حل کرے تاکہ پیر کو اعلان کی گئی ایک روزہ علامتی ہڑتال یا دیگر احتجاج ختم ہوسکیں، کراچی کی صنعتیں ملکی معیشت اور ملکی برآمدات کے استحکام کی ضامن ہیں ،بلاشبہ ملکی معیشت کو اس وقت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے شدید بحران کا سامنا ہے تاہم پاکستان میں گیس کے ذخائر موجود ہیں جنہیں بروئے کار لانے کے انتظامات کئے جائیں ۔زبیرطفیل نے یہ بات یو بی جی سندھ ریجن کے ممبران سے خطاب کے دوران کہی ۔اجلاس میں یونائٹیڈ بزنس گروپ اوربزنس مین پینل پروگریسو الائنس کے مشترکہ امیدوار برائے سینئرنائب صدر ثاقب فیاض مگوں،نائب صدر کے امیدوارآصف انعام اورپراچہ،خالد تواب،حنیف گوہر، سینیٹرعبدالحسیب خان، عبدالسمیع خان، سید مظہرعلی ناصر، انجینئر دارو خان، ممتاز علی شیخ،طارق حلیم،ملک خدا بخش، گلزار فیروز،خرم اعجاز،حاجی آصف،ِ اختیار بیگ، علائوالدین مری، وحیداحمد ،میاں زاہد حسین، اکرام راجپوت، ارشد جمال، مسلم محمدی، شاہین سروانہ ، عرفان سروانہ، ناہید مسعود، مریم چوہدری شریک تھے۔مرکزی ترجمان، یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) گلزارفیروز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق زبیرطفیل نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے30دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں مخالف گروپ بزنس مین پینل کاروباری برادری کو دوبارہ گمراہ کرنے کے بجائے ووٹرز کے ووٹوں سے اپنی شکست کا دھچکہ سہنے کی تیاریاں کرلے،یونائٹیڈ بزنس گروپ کا ہر کارکن اس بار انتخابات میں خلل پیدا کرنے کے تمام حربے ناکام بنائے گا ،دھونس ودھمکیوں سے نہ تو اب رزلٹ تبدیل کئے جاسکیں گے اورنہ ہی ہم بزنس مین پینل کو الیکشن سے فرارنہیں ہونے دیں گے اور انہیں ہرصورت الیکشن میں ناکامی کا مزہ چکھنا ہوگا۔انہوں نے بی ایم پی پروگریسوکایو بی جی کے ساتھ اتحاد ایک اہم اور مثبت قدم اور ایف پی سی سی آئی کے بہتر مفاد میں قرار دیا ۔