مزید خبریں

Jamaat e islami

گریجویٹس حب الوطنی نظم و ضبط اور ذمہ دارانہ شہری ہیں

کراچی (کامرس رپورٹر) جسٹس (ریٹائرڈ) باقر نے کہا کہ وہ اس بات پر فخر محسوس کررہے ہیں کہ انہیں ملک کے مستقبل کے لیڈروں کا گریجویشن ڈے منانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے IBA میں علم کی طاقت پر زور دیتے ہوئے گریجویٹس پر زور دیا کہ وہ حب الوطنی، نظم و ضبط اور ذمہ دارنہ شہری رویوں کو اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ “جس طرح آپ کے IBA کے سفر نے آپ کو متنوع تعلیمی ماحول سے روشناس کرایا، اسی طرح قبولیت اور احترام کے جذبے کو دنیا کے ساتھ اپنے تال میل میں برقرار رکھنا یاد رکھیں۔” آئی بی اے کے فارغ التحصیل افراد کی بطور مستقبل کے رہنماوٰں کے ذمہ داری پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ یگانگت پسندی کے اس جذبے کو اپناتے ہوئے معاشرے اور پاکستان کی ترقی میں پوری ذمہ داری سے اپنا حصہ ڈالیں کیونکہ پاکستان مختلف ثقافتوں، زبانوں اور روایات کا حامل ملک ہے۔ 2 دسمبر 2023: انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) کراچی نے اپنے مین کیمپس میں2023 کی کلاس کے لیے کانووکیشن کی تقریب منعقد کی۔ یہ ایک یادگار تقریب رہی کیونکہ اس میں 1,184 گریجویٹس کو کئی شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں۔ اس تقریب میں چھ انڈرگریجویٹ پروگراموں کے 776 گریجویٹس، دس پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے 403 گریجویٹس، اور تین پی ایچ ڈی پروگراموں سے پانچ گریجویٹس شامل تھے۔تقریب کے مہمان خصوصی نگراں وزیر اعلیٰ سندھ اور پیٹرن آئی بی اے جسٹس (ر) مقبول باقر تھے۔ ڈاکٹر عذرا رضا، چن سون-شیونگ پروفیسر آف میڈیسن اور کلینیکل ڈائریکٹر، ایڈورڈ پی ایونز فاؤنڈیشن ایم ڈی ایس سینٹر، کولمبیا یونیورسٹی نیو یارک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر، IBA کراچی، ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے فارغ التحصیل طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی تقریرمیں کہا کہ “میں آپ میں سے ہر ایک کو اپنے تعلیمی سفر میں اس اہم سنگ میل تک پہنچنے پر داد دیتا ہوں کیونکہ آپ کی محنت رنگ لائی ہے۔