مزید خبریں

Jamaat e islami

شمالی کوریائی رہنما کا شرح پیدایش میں کمی پر اظہار تشویش

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ملک کی شرح پیدائش میں کمی ہونے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ کم جونگ ان نے ماؤں کے پانچویں قومی اجلاس میں شرکت کی جہاں خطاب میں کہا کہ ملک کی کم ہوتی ہوئی شرح پیدائش سے نمٹنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس مسئلے کو شمالی کوریا کے ہر گھر کے لیے چیلنج قرار دیا۔انہوں نے قوم کو ہدایت کی کہ وہ شرح پیدائش میں کمی روکنے پر توجہ دیں ۔