مزید خبریں

Jamaat e islami

کویت: جعل سازی پر مصری نرس کو 10برس کی سزا

کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت میں جعل سازی کے الزام میں مصری نرس کو 10برس قید کی سزا سنادی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق نرس کو کویت کی فوجداری عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی جس نے وزارت صحت کی طرف سے تقرر کے لیے اپنی دستاویزات میں جعلسازی کی تھی۔ خاتون کو دستاویزات میں جعلسازی کرنے کے جرم میں 5سالوں میں وصول کی گئی تنخواہ کے عوض 21ہزار دینار جرمانہ عائد کیا گیا۔