مزید خبریں

Jamaat e islami

بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت آئی ٹی کورسز کے انٹری ٹیسٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کے پروگرام ٹیک پارک کے تحت آئی ٹی کورسز کے لیے انٹری ٹیسٹ کا مرحلہ بحسن و خوبی انجام پذیر ہو ا۔ یہ ٹیسٹ اتوار 3 دسمبر کو دی انٹیلکٹ اسکول (کورنگی) کے فٹ بال گراؤنڈ میں لیا گیا۔ جس کے لیے 2500 امیدواروں کو منتخب کیا گیا ۔ تحریری ٹیسٹ کے لیے دو گھنٹے کا وقت رکھا گیا تھا۔ امیدواران نے بیت السلام کے رضاکاروں کی رہنمائی میں ٹیسٹ کا یہ مرحلہ بہت خوش اسلوبی سے طے کیا، بیت السلام سے وابستہ بیسیوں رضاکاروں نے اس مرحلے کو بہترین اور منظم بنانے کے لیے شبانہ روز محنت کی۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی گراں قدر شخصیات نے انٹری ٹیسٹ کا موقع پر ملاحظہ کیا۔ یاد رہے کہ بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ نے آئی ٹی میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ کے لیے متعدد آئی ٹی کورسز کی فری ٹریننگ کا اہتمام کیا ہے۔