مزید خبریں

Jamaat e islami

میکسیکو : بیٹی کو بچانے والی ماں شارک کے حملے میں ہلاک

میکسیکو سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کے ساحل پر ماریا فرنانڈیز نامی خاتون شارک کے حملے میں ٹانگ گنوانے کے بعد دوران علاج ہلاک ہوگئی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ میکسیکو میں مانزانیلو کی بندرگاہ پر اس وقت پیش آیا جب 26 سالہ خاتون اپنی 5 سالہ بیٹی کے ساتھ تیراکی کر رہی تھی۔ اس دوران ماں نے خطرہ بھانپتے ہوئے بچی کو کشتی پر چڑھانے کی کوشش کی اور خود شارک کا شکار بن گئی۔