مزید خبریں

Jamaat e islami

فیڈرل جنرل اسپتال میں ڈکیتی‘ ڈاکو سولر پینل اور بیٹریاں لے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا بلاک 20انچولی میں واقع فیڈرل جنرل اسپتال میں ڈکیتی کی واردات، دیگر سامان کے علاوہ ڈاکو سولر پینل اور بیٹریاں بھی ساتھ لے گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکو نجی اسپتال سے 4 سولر پینل، بیٹریاں، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لے گئے ہیں، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق 4 سے زائد نقاب پوش ڈاکو صبح 5 بجے اسپتال میں داخل ہوئے، جن میں سے 2 باہر پہرہ دیتے رہے۔مسلح ڈاکوئوں نے اسپتال کے چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر کمرے میں بند کردیا تھا۔پولیس کے مطابق ڈاکو واردات کے بعد اسپتال کا سی سی ٹی وی کا ریکارڈ اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔