مزید خبریں

Jamaat e islami

ٹارگٹ کلر رئیس مما کو جیل سے باہر اسپتال میں علاج کرانے کی اجازت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ چکرا گوٹھ کیس کی سماعت بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما کو جیل سے باہر کے اسپتال میں علاج کرانے کی اجازت دے دی گئی ۔عدالت نے جیل حکام کو سخت سیکورٹی میں ملزم کو جیل کے باہر کے اسپتال میں ٹریٹمنٹ کے لیے لے جانے کی ہدایت کی ایم کیو ایم لندن کا بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جہاں تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے ٹارگٹ کلر رئیس مما کو جیل میں بی کلاس کی سہولیات فراہمی سے متعلق درخواست پر بھی دلائل طلب کیے عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی ۔