مزید خبریں

Jamaat e islami

ٹنڈو آدم: تنظیم اساتذہ کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ریلی

 

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ڈائریکٹر شعبہ اطفال و صدر تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ پروفیسر احمد بلال غوری کی کال پر پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے محمدی چوک سے پریس کلب تک ایک بڑی ریلی نکالی گئی ، ریلی میں وائس چیئرمین بلدیہ ملک ذوالفقار، ٹی ای او ایجوکیشن اکبر برہمانی، ٹنڈوآدم ایجوکیشنل سوسائٹی کے نائب صدر عبدالغفور انصاری، صوبائی رہنما تنظیم اساتذہ عبدالستار انصاری، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نواب شاہ ڈویژن کے صدر و دی سٹی ہائر سیکنڈری اسکول کے ایڈمنسٹریٹر مرزا اشفاق بیگ، ایڈمنسٹریٹر بحریہ فاؤنڈیشن اسکول داؤد احمد گل، صدر پ ٹ الف لکھا ڈنو خاصخیلی، حرا پبلک اسکول کے ایڈمن انچارج محفوظ احمد شیخ، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن محمد ادیب عالم، ہیڈ ماسٹر اردو مین پرائمری اسکول محمد علی چندریگر، جنرل سیکرٹری تنظیم اساتذہ مظفر علی بہلم، ناظم مالیات اعجاز علی انصاری، اسپارک اسکول کے آنر شاہد غوری ، نیوعلی گڑھ کالج کے پروفیسرز ساجد انصاری، محمد افضل قریشی، محمد علی قریشی، سرسید ہائی اسکول کے اساتذہ اور طالبعلموں نے احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کی۔ صدر تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ و ڈائریکٹر شعبہ اطفال ضلع سانگھڑ پروفیسر احمدبلال غوری ، عبدالغفور انصاری، مرزا اشفاق بیگ، داؤد احمد گل، لکھا ڈنو خا صخیلی سمیت طلباء نے بھی خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، معصوم بچوں اور خواتین کا قتل عام کیا جارہا ہے، فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ سمیت دنیا کے مغربی ممالک کی خاموشی کسی انسانی المیے سے کم نہیں، اسرائیل نے انسانی بربریت کی تمام حدیں پار کر دیں، اسلامی ممالک اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے سے قاصر نظر آتے ہیں، اسرائیل کے سامنے سجدہ ریز ہیں ، فلسطینیوں کو ان کی اپنی سرزمین پر جینے کا حق نہیں دیا جارہا، نام نہاد لبرلز، سیکولر اور انسانی حقوق کی تنظیمیں فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و ستم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، ریلی اُمت مسلمہ کی وحدت کا ثبوت ہے، یہ معصوم بچے جذبہ جہاد سے سرشار ہیں اور فلسطین کی آزادی تک سر بکفن ہیں۔