مزید خبریں

اسرائیل کی ایٹم بم کی دھمکی پاگل پن ہے‘شہباز شریف

لاہور (صباح نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے غزہ پر ایٹم بم گرانے کی اسرائیلی وزیر کی دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ثبوت ہے کہ صیہونی ریاست اور ایٹمی قوت انتہا پسند جنونیوں کے ہاتھ میں ہے‘ بے گناہوں کے قاتلوں کا پوری دنیا پر خود کش حملہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ
آئی اے ای اے فی الفور صیہونی ریاست کی جوہری تنصیبات پر مانیٹر مقرر کرے، دنیا صیہونی ریاست کی انتہاپسندی اور ایٹمی پاگل پن پر ٹھوس ردعمل دے ‘ یہ پاگل پن پوری دنیا کو بھسم کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ آبادی کے قتل عام پر خاموشی کے مزید بھیانک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں‘ ایٹم بم گرانے کا بیان مستقبل کی سوچ اور ارادوں کا پتا دے رہا ہے، جنونیوں کو نہ روکا گیا تو دنیا جہنم بن جائے گی ‘عالمی برادری، سلامتی کونسل اور اسلامی دنیا دھمکی کا سنجیدگی سے نوٹس لیں، اسلامی ممالک سفارتی سطح پر مشترکہ مہم کا بھرپور آغاز کریں۔