مزید خبریں

اسلام آباد میں ٹی ایل پی کا طوفان الاقصیٰ مارچ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان فلسطینیوں کی عملی مدد کا اعلان کرے‘ یہ وقت دشمن کو طاقت دکھانے کا وقت ہے۔ تحریک لبیک پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسلام آباد میں طوفان الاقصیٰ مارچ کیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ فلسطینی پرچم اٹھائے کارکنوں نے لبیک یا اقصیٰ کے نعرے لگائے۔ مارچ سے مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے مارچ سے ٹیلیفونک خطاب کیا۔ طوفان الاقصیٰ مارچ سے خطاب میں حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ پاکستانی قوم دم خم والی ہے، آج عالمی استعمار نے سمجھ لیا پاکستان کو قرضوں میں جکڑ کر ہم نے کمزور کردیا۔ سعد رضوی نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان فلسطینیوں کی عملی مدد کا اعلان کرے، اس وقت قبلہ اول کے تحفظ کا وقت ہے، اس وقت دشمن کو پاکستان کو اللہ کی دی ہوئی طاقت دکھانے کا وقت ہے۔ان کا کہنا تھاکہ حماس نے گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کردیا ہے اور ہم اعلان کرتے ہیں گریٹر اسرائیل کے راستے میں رکاوٹ بنیں گے، ہم فلسطین کے لیے تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنے کو تیار ہیں، اسماعیل ہانیہ سن لیں! آپ کے مشن کے لیے ہم سب اکٹھے ہیں۔