مزید خبریں

دجالی نظام غریبوں کا استحصال کر رہاہے ، سراج الحق

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ اور پی ٹی آئی آزمائے ہوئے کارتوس ہیں۔ سودی نظام اور دجالی تہذیب کے خلاف پوری قوت کے ساتھ جدوجہد کی جائے۔ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں ہے، کرپٹ اشرافیہ نے عوام کو اپنا غلام بنایا ہوا ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام کو جڑسے اکھاڑ پھینکے گے۔ غزہ کے مسلمان مسلم حکمرانوں کی بے حسی کا شکار ہیں۔ افغانستان کے بعد فلسطین میں بھی امریکا اور اسرائیل کو ذلت آمیز شکست ہوگی۔ نیشنل لیبر فیڈریشن محنت کشوں کو ظلم کے نظام کے خلاف کھڑا کرے۔ یہ بات امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لاہور میں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے تحت تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی 2 ارب مسلمانوں کو ایک اُمت بنانا چاہتی ہے۔ ہمیں ایک اللہ کی موجودگی میں کسی اور کی ضرورت نہیں ہے۔ نسل در نسل امت کو تقسیم کیا جارہا ہے اور ہمیں شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث کے تفرقہ میں تقسیم کیا جا رہا ہے اور امت کو رنگ ونسل میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ سودی نظام اور آئی ایم ایف کی پالیسیوں نے پاکستان کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔ دنیا کا سیاسی نظام، تعلیمی نظام اور معاشی نظام یہودی قوتوں کے نرغے میں ہے جس نے دجالی تہذیب کو دنیا پرمسلط کیا ہوا ہے۔ مسلمان امت واحدہ ہیں اور ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور یہ سیاست نہیں ہمارے عقیدے کا مسئلہ ہے۔ دنیا میں کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم ہوگا مسلمان اس کے خلاف بھرپور طریقے سے احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی بندگی میں کسی کو شریک نہ کیا جائے اور ہم دین کا غلبہ مساجد کے علاوہ چوکوں اور چوراہوں پر بھی چاہتے ہیں۔ ہمارے دلوں میں امت کی سوچ ہے اور ہم آپس میں بھائی بھائی ہیں۔شیطان ہمارے درمیان نفرت کو فروغ دیتا اور امت کو تقسیم کرتا ہے۔ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ پوری قوم یک زبان ہے اور امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔ مراعات یافتہ طبقے کے کتے اور بلی بھی فرانس کا پانی اور بسکٹ کھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے کارکنان عوامی قوت بن جائیں اور کرپشن چور بازاری کا خاتمہ کیا جائے۔ آنے والے انتخاب میں دیانت دار قیادت کو منتخب کیا جائے۔ وہ شخص ہی غزنوی کہلائے گا جو اپنا پولنگ اسٹیشن جیتے گا۔