مزید خبریں

مجاہدین فلسطین کیلیے مساجد کے باہر فنڈریزنگ کیمپس

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی اور فلسطینیوں و حماس کے مجاہدین سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد کی تمام مساجد کے باہر فنڈ ریزنگ کیمپس لگاکر فلسطین فنڈ جمع کیا گیا ، اس موقع پر شہر کے تمام نمایاں مقامات پر بھی کیمپ لگا کر شہریوں سے فلسطین فند کے لیے اپیل کی گئی۔