مزید خبریں

اسلام آباد‘اسلامی جمعیت طلبہ کا امریکی سفارت خانے کے پاس احتجاجی مارچ

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ کے سیکڑوں کارکنان کا فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے امریکی سفارت خانے کی جانب مارچ ، ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ محمد شکیل نے امریکی سفیر کو احتجاجی یادداشت پیش کر دی ، امریکا سے اسرائیلی جارحیت کی حمایت ترک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ ظلم و جبر کی تائید کرنے پر امریکا کے خلاف دنیا بھر میں نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے ، دیگر بڑے ممالک بھی اسرائیلی درندگی کی حمایت چھوڑ دیں ، جنگی جرائم کا نوٹس لیا جائے ، مسلمان خواتین بچوں کو نہیں بچا سکتے تو عالم اسلام کی دفاعی قوت کس کام کی ؟۔ اس امر کا اظہار انہوں نے امریکی سفیر کو یادداشت پیش کرنے کے بعد امریکا مخالف مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ اس دوران سیکڑوں طلبہ کی جانب سے اسرائیلی جھنڈے نذر آتش کیے ۔ مارچ میں اسرائیلی جھنڈے روندے گئے جبکہ سڑک کی دوسری طرف ان جھنڈوں سے گاڑیاں گزرتی رہیں ۔ احتجاجی یادداشت پیش کرنے کے بعد ناظم اعلیٰ محمد شکیل نے 29 اکتوبر کو ملین مارچ کے موقع پر اس سے سخت احتجاج ہو گا ۔انہوں نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے فلسطین کے دو ریاستی حل کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا، پاکستان نے ہمیشہ اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا ہے یہی ہمارا دیرینہ قومی موقف ہے اور آزاد و خود مختار فلسطین کے لیے کسی صورت اسرائیلی وجود کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا قابل قبول نہیں ہے ۔ نگران وزیر اعظم کو فلسطین پر قومی موقف سے انحراف کے بیان پر نظرثانی کرنی چاہیے، نگران وزیراعظم کا بیان اسلامی ایٹمی ریاست کے شایان شان نہیں ہے ملک پر بزدل قیادت مسلطہ ہے غلام قیادت سے واسطہ پڑگیا ہے۔