مزید خبریں

پاکستان میں حملے جہاد نہیں، امارت اسلامیہ افغانستان کافتویٰ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان قونصلیٹ کے قائم مقام قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ امارات اسلامیہ نے فتویٰ دیا ہے کہ پاکستان میں حملے جہاد نہیں، نجی ٹی وی گفتگو میں کہا کہ ان کے ملک کی وزارت دفاع نے بھی واضح کیا ہے کہ پاکستان پر حملہ کرنا جہاد کے زمرے میں نہیں آتا۔محب اللہ شاکر نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے عسکریت پسند سابق امریکی حمایت یافتہ افغان صدر اشرف غنی کے دور2014تا2021 کے دوران افغانستان سے ہجرت کر گئے تھے۔