مزید خبریں

اوآئی سی اقصیٰ پروٹیکشن فورس قائم کرے، سینیٹرمشتاق

اسلا م آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل جارحیت کی مذمت کرتے ہوے اوآئی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ پر حملے بند کروا نے، اس کی ناکہ بندی ختم کرانے کے لیے اقصیٰ فلسطین پروٹیکشن فورس قائم کرے جبکہ اسرائیلی مصنوعات اور اسرائیل کا ساتھ دینے والے تمام ممالک سے سیاسی، سفارتی، تجارتی بائیکاٹ کیا جائے،رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں فلسطین غزہ کی صورتحال پر گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد خان نے غزہ میں اسرائیل کی کھلی جارحیت اور دہشت گردی پر عالمی طاقتوں کی خاموشی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اسپتال پر بمباری اور سینکڑوں،ہزاروں بے گناہ،معصوم، بچوں، خواتین کا قتل عام انتہائی خوفناک اور بدترین درندگی ہے۔ پاکستان کا ارض مقدس، فلسطین سے نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے اور آج اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کا شکار نہتے فلسطینی ہماری طرف دیکھ رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی و مدد کی راہداری بنائی جائے، او آئی سی اقصی فلسطین پروٹیکشن فورس قائم کرے۔ ۔ فلسطین فنڈ قائم کیا جائے۔ ۔ اسرائیلی مصنوعات اور اسرائیل کا ساتھ دینے والے تمام ممالک سے سیاسی، سفارتی، تجارتی بائیکاٹ کیا جائے۔ جبکہ او آئی سی کو عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کرنا چاہیے۔