مزید خبریں

جہاد کے ذریعے ہی طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے‘محمدیوسف

کراچی(پ ر)امیرجماعت اسلامی ضلع شمالی محمدیوسف نے کہا ہے کہ جہاد کوبدنام کرنے والوں کوذلت ورسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔جہاد کے ذریعے ہی طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفترضلع شمالی میں اجتماع ناظمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ” الاقصیٰ فلسطین مارچـ”شارع فیصل پربڑا ملین مارچ ہوگاجس میں عوام فلسطینی اورحماس سے اظہار یکجہتی کے کیے کھروں سے نکلیں گے اورثابت کردیں گے کہ ہم اہل فلسطین اور حماس کے ساتھ ہیں۔