مزید خبریں

اسرائیل کو فلسطین سے غاصبانہ قبضہ ختم کرنا ہوگا، شاداب رضا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فلسطین سے ناجائز غاصبانہ قبضہ ختم کرنا ہوگا، اُمت مسلمہ فلسطینیوں کی آواز دبنے نہیں دے گی ،اسرائیل کے اسلام دشمن چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریںگے،اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر کھلی دہشتگردی کررہا ہے،اسرائیل کو پوری دنیا میں اخلاقی طور پر ناکامی ہوچکی ہے،امریکا جو ہمیشہ دہشتگردوں کو سپورٹ کرتا آیا ہے وہ اب اسرائیل کے ساتھ اپنی فوج اور اسلحہ شامل کرکے فلسطین کو تباہ کرنا چاہتا ہے،امریکا اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر مثبت کردار ادا کرنے کے بجائے فریق بن گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین میں اسرئیلی جارحیت کی شدید مذمت اور اسلامی ممالک سے فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کیا،شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اسرائیل اور امریکا کے خلاف احتجاج کریںگے اورفلسطین کے عوام کی آواز بنیں گے، مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے پاکستان سنی تحریک کے تحت جمعۃ المبارک کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا جائے گا۔او آئی سی اسرائیلی مظالم اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر خاموشی کو توڑ دے۔