مزید خبریں

سی پیک منصوبوں پر بڑی پیش رفت:وزیر اعظم 16 اکتوبر کو چین جائیں گے

اسلام آبا د(آن لائن)پاکستان اور چین کے مابین طویل عرصے کے بعد سی پیک منصوبوں پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ،نگراں وزیراعظم انوار الحق اہم دورے پر 16اکتوبر کو چین روانہ ہونگے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 17ا ور 18ا کتوبرکو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کرینگے، نگراں وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران سی پیک کے تحت 15معاہدے اور ایم اویوز پر دستخط کا امکان ہے،6.67ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل ون ریلوے منصوبے پر دستخط ہونگے، ایم ایل ون ریل کی رفتار 160کلومیٹرسے کم کرکے 120کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی، چین نے ایم ایل ون ریلوے منصوبے کے ترمیمی معاہدے پر رضا مندی ظاہر کردی، سی پیک کے تحت گدھوں کی کھال ایکسپورٹ کرنے کیلئے پروٹوکول معاہدے پر دستخط ہونگے، ڈیری مصنوعات اور گوشت ایکسپورٹ کرنے کیلئے بھی پروٹوکول معاہدے پر دستخط ہونگے،ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر اور پاکستان سپیس سنٹر منصوبے کیلئے بھی معاہدے پر دستخط ہونگے، سی پیک کے تحت گوادرکی اربن ڈویلپمنٹ کیلئے بھی معاہدے پر دستخط ہونگے۔