مزید خبریں

ہم فلسطینی ریاست اور فلسطینی عوام کیساتھ کھڑے ہیں‘ آرتھوڈوکس یہودی

غزہ(صباح نیوز)صیہونی مخالف آرتھوڈوکس یہودیوں کے ایک وفد نے غزہ میں فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ ہم فلسطینی ریاست اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہودی ربیز رہنماوں نے اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کے بعد ایکس پر ایک پوسٹ میں یہودی رہنماوں نے کہا کہ فلسطین پر صیہونیوں کے قبضے سے پہلے یہودی مسلمانوں کے ساتھ امن اور ہم آہنگی کے ساتھ رہتے تھے۔ ہم چاہتے ہیں فلسطینی ریاست کا دوبارہ قیام ہو۔اسماعیل ھنیہ سے یہودی رہنماوں کی ملاقات کی تصاویر ایکس پر جاری کی گئیں۔صیہونی مخالف آرتھوڈوکس یہودیوں نے کہا کہ اسرائیلی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔ ان خبروںسے ایسا لگتا ہے کہ یہودی اور مسلمان دشمن ہیں، لیکن یہ درست نہیں ہے۔صیہونی ہمیشہ کہتے ہیں کہ حماس کسی یہودی کو غزہ میں دیکھے تو اسے قتل کر دے گی، لیکن یہ بہت بڑا جھوٹ ہے۔ ہم یہودی ربی ہیں جو ذاتی طور پر غزہ گئے اور اسماعیل ھنیہ سے ملے۔اسرائیل نامی صہیونی ریاست قائم ہونے تک یہودی اور مسلمان برسوں تک امن و سکون سے رہتے تھے۔