لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے منشا بم کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیدیا ،عدالت نے آج بروز بدھ ملزم کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی منشا بم نے اے ٹی سی کورٹ کی جانب سے 14روزہ جسمانی ریمانڈ جو چیلنج کیا اور موقف اختیار کیا کہ حقائق کے برعکس جسمانی ریمانڈ دیا گیا، مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا پولیس نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، عدالت دہشت گردی عدالت کی جانب سے دیا گیا 14روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے 14دن کا ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا اور عدالت نے آج تفتیشی کو منشا بم کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔