مزید خبریں

وزیر اعلیٰ ہاﺅس پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ بن گیا،جی ڈی اے

کراچی(نمائندہ جسارت)پیپلز پارٹی کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور جے یو آئی (ف) ایک ہوگئے۔منگل کو جی ڈی اے، ایم کیوایم پاکستان اور جمیعت علمائے اسلام ( ف) کے رہنماو¿ں کا فنکشنل لیگ ہاو¿س کراچی میں اجلاس اور مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، ایم کیو ایم پاکستان اور جمعیت
علمائے پاکستان (ف) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے الیکشن کمشنر سندھ کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔جی ڈی اے رہنما صفدر عباسی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کی نامزدگی صرف پیپلز پارٹی نے نہیں کی تھی بلکہ اپوزیشن لیڈر نے جی ڈی اے کے ساتھ مل کر کی تھی، لیکن اب وزیر اعلیٰ ہاﺅس پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ بن گیا۔انہوں نے افسران کے بین الصوبائی تقرری اور تبادلوں سمیت الیکشن کمشنر سندھ کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔اس کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بتایا کہ تینوں جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات میں وہ متفقہ اور مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے۔جے یو آئی کے رہنما راشد سومرو کا کہنا تھا کہ پہلے ملک میں امن قائم کیا جائے پھر انتخابات کرائے جائیں۔ وہ سندھ کے عوام کو پیغام دے رہے ہیں کہ اب ان کےلیے پیپلزپارٹی کا متبادل پلیٹ فارم موجود ہے۔تینوں جماعتوں کی جانب سے مسلم لیگ ن کو بھی اتحاد کا حصہ بننے کی دعوت دی گئی۔