مزید خبریں

مقبوضہ کشمیر: حملے میں 3 بھارتی فوجی زخمی

جموں (اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک حملے میں 3 بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی ضلع کے علاقے کالاکوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک حملے میں زخمی ہوئے ۔ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں نے پیر کویہ کارروائی شروع کی تھی۔زخمی فوجیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ فوج کی اضافی نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے جبکہ بھارتی حکومت نے راجوری اور پونچھ اضلاع میں مزید فوج کمپنیاں بھی تعینات کی ہیں۔