کوئٹہ (نمائندہ جسارت)پاکستان میں متعین جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روجر لوٹز(Mr Dr Rodiger Lotz) نے کہا ہے کہ جرمنی پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور حکومت کی خصوصی ہدایت پر زخمیوں کی عیادت کررہا ہوں ہمیں پاکستان کی سیکورٹی ایشوز کا ادراک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سول ہسپتال ٹراما سینیٹر کوئٹہ کے دورہ کے موقع پرسانحہ مستونگ کے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر جرمن ایمبیسی کے سیکورٹی ایڈوائزر Mr Ertac Basakاور بلوچستان میں جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ بھی ہمراہ تھے جرمن قونصل جنرل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ جرمنی پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور سیکورٹی ایشوز کا ادراک ہے ہماری حکومت پاکستان کو معاشی ، تعلیمی ، صحت اور دوسرے شعبوں میں ہر قسم معاونت کے لئے تیار ہے۔