مزید خبریں

اقرایونیورسٹی نارتھ کیمپس میں ڈینگی بخار کے بڑھتے واقعات سے نمٹنے کیلیے آگاہی سیشن

کراچی (پ ر ) ڈینگی بخار مچھر سے پھیلنے والا انفیکشن ہے جس سے بچاو کے لیے اجتماعی کوششوں کی اشد ضرورت ہے اور ڈینگی سے بچاو کے بارے میں درست معلومات فراہم کر کے سندھ میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد کو نمایاں طور پر کم کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ویکٹر بورنہ ڈیسیزہیلتھ ڈپارٹمنٹ سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد نے اقراء یونیورسٹی نارتھ کیمپس میں منعقدہ ’’ ڈینگی سے آگاہی ‘‘ کے سیشن میں کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے بچنے کے لیے وزارت صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنابے حد ضروری ہے تاکہ ڈینگی جیسے مرض پر تیزی سے قابو پایا جاسکے۔ ڈاکٹر سید علی رضا نے کہاکہ تعلیم صحت عامہ میں اہم کردار ادا کرتی ہے بیداری پیدا کرنے، احساس ذمہ داری کو فروغ دینے اورآس پاس کے لوگوں کی صحت کی حفاظت کے لیے فعال حصے دار بننے کی ترغیب دیتی ہے۔