مزید خبریں

اسلامی جمعیت طالبات اس وقت پاکستان بھر میں طالبات کی واحد نمائندہ تنظیم کی حیثیت سے اقامتِ دین کے کام کے لیے پچھلے 55 سالوں سے مستقل میدان عمل میں ہے:حلیمہ جمیل

اسلامی جمیعت طالبات پاکستان کا قیام اللّہ کی بڑی نعمتوں میں سے ہے۔اس تحریک کی وجہ سے طالبات کے دلوں میں قرآن و سنت کی بالادستی کا فہم و شعور پیوست ہے. جمیعت طالبات کا یہ سفر خلوص، للہیت تقویٰ ،اسلامی اقدار و روایات ،مقصدیت پر مبنی تعلقات ،باہمی مودت و رحمت اور ایثار و قربانی سے مزین ہے ۔اور یہ تازہ دم جزبوں ،ولولوں ان تھک کوششوں اور محنتوں کی ایک کہانی ہے۔ اسلامی جمعیت طالبات روشنی اور نور کے ایک سفر کا نام ہے. جو قرآن و سنت کے نور سے جوانیوں کو سنوارنے کا ذریعہ بن رہی ہے . یوم تاسیس کے موقع پر ناظمہ صوبہ خیبر نے طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید یہ بھی کہا کہ اسلامی جمعیت طالبات کا فکری اثاثہ چاہے اس وقت دھرتی پر نمک کی مانند ہے لیکن یہ طالبات کے مسائل اور چیلنجز کے حل کے لیے انہیں پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے جدو جہد کر رہی ہے اور کرتی رہے گئ انشاءاللہ