مزید خبریں

ناظمہ اعلیٰ اسماء اعجاز کا خصوصی پیغام

بے راہ روی اور فتنوں میں مبتلا اس معاشرے میں حق و صداقت کا چراغ جلائے اسلامی جمعیت طالبات پچھلے 55 سالوں سے اس معاشرے میں حق کی روشنی پھیلانے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ نصف صدی سے زائد مدت کی جدوجہد ہے جو طالبات کی بے لوث محنتوں ،محبتوں اور قربانیوں پر مبنی ہے۔ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کا یہ قافلہ 55 سالوں سے معاشرے میں موجود طالبات کی دنیا و آخرت کی کامیابی کے لیے سرگرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان محترمہ اسماء اعجاز صاحبہ نے 55, یوم تاسیس کے موقع پر کارکنان جمعیت سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت نہ صرف علمی انقلاب کے لیے جدوجہد کر رہی ہے بلکہ تعلیمی اداروں میں باطل نظریات کے خلاف بھی فکر مند اور سرگرم عمل نظر آتی ہے پاکستان میں موجود تعلیمی ادارے نام نہاد ثقافتی سرگرمیوں کا گڑھ بننے سے آج جس حد تک بھی محفوظ ہیں اس کے پیچھے جمعیت کا مخلصانہ کردار اور فکر ہے۔جمعیت کا امتیازی وصف یہ ہے کہ وہ کارکنان کی زندگی پر قلی طور پر اثر انداز ہوتی ہے یہ تحریک ایک عام فرد کو تراش کر نگینا بنانے کا کمال رکھتی ہے۔ یہ معاشرے کو ایسے ثابت قدم، سوچنے والے اور حق کی ترویج میں فکر مند افراد دیتی ہے جو خلوصِ نیت، خوف الہی کا جزبہ اور رضائے الہی کا رنگ اپنی زندگی پر غالب رکھتے ہیں گوکہ یہ طالبات تعداد میں کم ہیں لیکن یہ دھرتی کا وہ نمک ہیں جس کے ہوتے ہوئے معاشرے میں خیر پروان چڑ ھتار ہے گا اور شر مٹتا رہے گا ۔ تاسیس کے اس موقع پر تمام کارکنان جمیعت بے حد مبارکباد کے مستحق ہیں ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں اس کار خیر کا حصہ بنایا جس کی منزل اور جس کی راہ سے صراط مستقیم کی راہ ہے اور جس کا حصول رضائے الہی ہے۔ جمیعت کا یہ روشن چراغ اپنی آب و تاب سے چمکتا ہوا اپنی منزل مقصود صراط مستقیم کی جانب رواں دواں رہے گا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس کاروان میں مزید برکت عطا فرمائے آمین