مزید خبریں

جمعیت اس دور فتن میں نوجوان طالبات کے لیے ‘کہف کی مانند ہے حنہ بی بی

اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کے 55ویں یوم تاسیس کے موقع پر ناظمہ صوبہ سندھ اسلامی جمیعت طالبات پاکستان حنہ بی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے جمیعت طالبات اپنے سفر کے پچپن سال مکمل کرچکی ہے ۔ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کی واحد نمائندہ تنظیم کی حیثیت سے ملک بھر میں طالبات کی علمی و دینی فکر کو اپنی زندگی کاحصہ بناۓ ہوۓ ہے اور اس دورِ فتن میں آج کی نوجوان طالبات کیلیے ” کہف “ کی طرح ہے کہ جس میں وہ اپنے ایمان اور اپنے دین کو محفوظ محسوس کرتی ہیں ۔ جمعیت نے اپنی تاسیس سے لیکر اب تک لاکھوں طالبات کی زندگیوں میں ایسے دیے جلائے ہیں جن کی روشنی آج بھی اس معاشرے میں پھیل رہی ہے ۔ حنہ بی بی نے مزید کہا کہ آپ سبھی اس خوشی کے موقع پر بے حد مبارک باد کی مستحق ہیں ۔ اور صد سلام ہو ان ہستیوں پر کہ جنہوں نے اس بہترین اجتماعیت کی بنیاد رکھی۔ جمعیت آج کے اس دور میں طالبات کیلیے اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے

جوکہ صرف ایک تنظیم ہی نہیں بلکہ انکی اخلاقی و ذہنی نشونما کیساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں انکی صلاحیتوں کو ابھارنے , اس دور کے باطل چیلنجز کا سامنا کرنے اور انھیں معاشرے کا ایک بہترین فرد بنانے کیلیے مختلف فارمز پر موجود ہے ۔ انھوں نے مزید کارکنان جمعیت کو مخاطب ہو کر کہا کہ اس اجتماعیت کی قدر کریں ہر دم طالبات کو دینِ اسلام سے روشناس کراتی رہیں ,ہر لمحے کو سود مند بناتے ہوۓ منزل کی جانب رواں دواں رہیے اور اپنے لیے دنیا و آخرت میں اللہ تعالی کی رضا کی طلبگار بنی رہیں اللہ اس اجتماعیت کو ہر لحاظ سے باعثِ منفعت بنائے آمین۔

اسلامی جمعیت طالبات پاکستان ،طالبات کو مقصد زندگی اور نظریہ پاکستان سے روشناس کرانے کی تحریک ہے،