کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ٹنگر اسٹارز سابق ٹیسٹ کرکٹر آل رائونڈر سہیل خان کے قیمتی 37 رنز اور تیز رفتار سوئینگ پولنگ 3 وکٹوں کی بدولت کھتری پریمیئر لیگ سیزن 2 فلڈ لائیٹ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا چیمپئین بن گیا۔اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں ٹنگر اسٹارز کے ہاتھوں کو آسان مقابلے میں صرف رنز سے شکست ہو گئی مسلم کھتری کمیو نیٹی کے زیر انتظام منعقدہ ایونٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی فاروق ستار نے عدنان زیری، رفیع حویلی۔ وہاب بابا جی۔ نثار نواب۔ لطیف غازی۔ یاسین منیم، عبدالکریم نیازی جمیل احمد۔ مظہر اعوان۔ امیرالدینین انصاری، شاہد تاو اورصادق کھتری نے انعامات تقسیم کیے۔ فرنچائیز آنر ٹنگر اسٹارز عثمان تارا۔ فیاض ٹھتھوی آنر ڈاور گلیڈی ایٹرز) حنیف ساگر، (آنر دھڑا دبنگ)، عمران چوڑی(آنر بھیڈا ٹائیگرز)۔جبار دوا نہ(آنر بچھڑا وارئیر)۔اسماعیل امی بابا(آنر رکھیا فائٹرز)۔ رشید علی جی، (آنر ماندو ماخور)۔یاسین منیم، آنر سونیجا سولجر) بھی موجود تھے۔ فائنل میں ٹاس جیت فیصل کھتری ٹنگر اسٹارز کو بیٹنگ دی۔فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں پر 177رنز اسکور کیے۔ علی پیر جی 41 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 46 رنز اسکور کئے۔ ٹیسٹ کرکٹر سہیل نے 23 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔ نعیم تھٹبوی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب۔میں ڈاور گلیڈی رائٹرز ٹیم 20. اوورز میں 9 وکٹوں پر ہمت ہار گئی۔ اوسامہ رزاق نے 3 چھکوں کی مدد سے 24 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ٹیسٹ آل رائونڈر سہیل خان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 اور اکبر علی نے 2 وکٹیں لیں۔ مہمان خصوصی کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا کامیاب اور شاندار انعقاد سلیم کھتری برادری کا کار نامہ ہیکھتری پریمیئر لیگ سیزن 2 کی فاتح ٹرافی کے ہمرا2و لاکھ روپے کیش ایوارڈ دیا گیا۔