مزید خبریں

قائداعظم ٹرافی : سرفراز احمد اور اسد شفیق کی ڈبل سنچری شراکت داری

لاہور (جسارت نیوز) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی ریجن وائٹس نے کپتان سرفراز احمد اور اسد شفیق کی ناقابل شکست سنچریوں کی بدولت فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز 5 وکٹوں پر434 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے تیسرے دن کراچی وائٹس نے 203 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز شروع کی۔ سرفراز احمد نے 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 128 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ یہ ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 15 ویں سنچری ہے۔اسد شفیق نے108 رنز اسکور کیے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے ان کی اننگز میں 13 چوکے شامل تھے۔یہ ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 29 ویں سنچری ہے۔ سرفراز احمد اور اسد شفیق نے چھٹی وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 234 رنز کا اضافہ کیا۔کھیل کے اختتام پر فیصل آباد نے اپنی پہلی اننگز میں 63 رنز بنائے تھے اور اس کی 6 وکٹیں گرچکی تھیں۔آفتاب ابراہیم نے 14رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔